اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’بیٹا ڈپریشن ہے تو روٹی نہ کھاؤں، صحیفہ سوشل میڈیا پر سخت جواب

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک سوشل میڈیا صارف پر برس پڑیں۔

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک اپنے ذہنی مسائل اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کے بغیر اکیلے گھر رہتے ہوئے وہ شدید ڈر اور خوف محسوس کرتی ہیں یہاں تک کہ خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے۔

صحیفہ جبار نے 6 دسمبر 2017 کو دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ان کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جہاں وہ اپنی ذہنی حالت اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا مہربان نہیں ہے، لیکن بُرے وقتوں میں ہم ان چند دوستوں کو کال کرسکتے ہیں جو ہمارے لیے اچھا سوچتے ہیں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اس دوست کا نام نہیں لینا چاہوں گی لیکن میں نے کچھ روز اپنے دوست کو کال کرتے ہوئے کہا کہ میں خودکشی کررہی ہوں، میں نے 13 گولیاں کھا لی ہیں، میں اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہوں، خضر (شوہر) بھی یہاں نہیں ہیں، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، مجھے کسی کی ضرورت ہے جو میرے ساتھ ہو۔‘

اس کے کچھ روز بعد صحیفہ نے شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر سے گلے ملتے دیکھا جاسکتاہے۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کچھ روز قبل یہ ڈپریشن سے متعلق بتا رہی تھیں اور شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں، دوستوں کے ساتھ ڈنر کررہی ہیں، کیا ڈرامہ ہے؟

صحیفہ جبار نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا ڈپریشن ہے تو روٹی نہ کھاؤں، نوکری نہ کروں، شوہر کے آگے پڑی رہوں، رو رو کر اس کو دکھاؤں اور اذیت دوں صرف؟ نہا دھو کر صاف کپڑے نہ پہنوں، نماز گندے غلیظ کپڑوں میں پڑھ لوں، ایسی بات یہاں نہ کرو، نکلو ادھر سے جاہل۔‘

واضح رہے کہ صحیفہ جبار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں فیصل قریشی، اعجاز اسلم ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں