22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

نامور بالی وڈ اداکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار و کاروباری شخصیت ساحل خان کو ممبئی پولیس نے مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحل خان ’دی لائن بک ایپ‘ نامی بیٹنگ ایپ سے منسلک تھے جو مبینہ طور پر مہادیو بیٹنگ ایپ نیٹ ورک کا حصہ بھی ہے۔ اس سے قبل ممبئی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے اداکار سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ساحل خان کی گرفتاری بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

گرفتاری کے بعد اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا یقین ہے۔

دوسری جانب ان کے وکیل مجاہد انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس نے تحقیقات کیلیے ریمانڈ کی استدعا کی اور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا کہ ساحل خان کے 2000 سم کارڈز اور 1700 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

وکیل مجاہد انصاری نے بتایا کہ عدالت نے میرے مؤکل کو دو روز کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا جنہیں یکم مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کا سم کارڈز اور بینک اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم نے عدالت میں بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائی دی ہیں، میرے مؤکل کو جان بوجھ کر اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

ساحل خان ’دی لوٹس بک ایپ‘ کا حصہ ہیں، انہوں نے ویب سائٹ کی تشہیر کی تھی اور اس سے منسلک تقریبات میں شریک بھی ہوئے تھے۔

پولیس ریاست مہاراشٹر میں مالیاتی، رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور مہادیو بیٹنگ ایپ کے پروموٹرز کے درمیان مبینہ غیر قانونی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ساحل خان، سوربھ چندراکر اور روی اپل سمیت 31 دیگر ملزم ریڈار پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں