کراچی : ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی، جس میں منشیات اوریجنل ویڈ نکلی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ساحر کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزم ساحر سے برآمد منشیات "ویڈ” کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی اور رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات اوریجنل ویڈ ہی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ برآمد منشیات ویڈ کیلیفورنیا کی ہے، برآمد منشیات "پامیلا” اور "جیلو جلیٹو” ہے، جو پندرہ ہزار روپے فی گرام فروخت کی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزم ساحر سے برآمد منشیات کی مالیت چھیاسی لاکھ روپے سے زائد ہے۔