لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سما ٹی وی کے اینکر پرسن ساحر لودھی کے خلاف اکاؤنٹ کی درستگی کے لیے دعویٰ دائر کردیا گیا۔ عدالت نے انہیں 17 مئی کو طلب کرلیا۔
‘Embezzlement’: Court issues notice to TV… by arynews
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس نے ساحر لودھی کے ساتھ مل کر ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی۔ درخواست گزار محمد عرفان کے مطابق ساحر لودھی نے کمپنی اکاؤنٹ میں سے لاکھوں روپے نکلوائے جن کا کوئی حساب نہیں۔
- Advertisement -
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ساحر لودھی کو تمام پیسے کا حساب کتاب پیش کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ساحر لودھی کو 17 مئی کو طلب کرلیا۔