جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’شاہ رخ خان نے مجھے ’ہینڈسم‘ کہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میزبان ساحر لودھی نے ماضی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔

ساحر لودھی ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے چند سال قبل شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کی کہانی بھی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے انٹرویو کے لیے پہلی بار ان سے ملنے گیا تھا اور جب میں وہاں پہنچا تو ان کی ٹیم کی ایک لڑکی نے مجھے دیکھ کر کہا آپ ہمارے ’باس کی طرح ںظر آتے ہیں‘ جس پر میں نے جواب دیا کیا واقعی ایسا ہے۔

- Advertisement -

ساحر لودھی نے بتایا کہ اس کے بعد کاجول آئیں اور مجھے دیکھ کر کہنے لگیں یہ تم ہو؟ جس کے جواب میں میں نے انہیں اوکے کہا پھر شاہ رخ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ’تم بہت ہینڈسم ہو۔‘

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں اور ان سے میرا انٹرویو بہت اچھا رہا تھا۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن کے لیے شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ساحر لودھی نے انٹرویو کے دوران لی گئی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں