اشتہار

جاپان میں پہلی نوکری کے دوران ’نالی‘ صاف کی، ساحر لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ جاپان میں مجھے ایک سبق سیکھنے کو ملا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار و میزبان ساحر لودھی نے شرکت کی اور زندگی کے پہلے ٹرپ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ساحر لودھی نے کہا کہ ’جاپان نے مجھے دنیا کا سب سے بڑا سبق دیا کہ میں جس کمپنی میں کام کرتا تھا انہوں نے اوپر رہائش کے لیے فلیٹ دیا تھا جب میں صبح کام کرنے کے لیے اترا تو انہوں نے کہا کہ سامنے ایک نالی ہے اسے صاف کرنا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کہا کہ میں یہ صاف کروں گا کہا گیا جی آپ یہ کریں گے تو میں نالی صاف کرنے کے لیے کھڑا ہوگیا تھوڑی دیر بعد ایک ویل ڈریس شخص نالی کی صفائی کررہا ہے میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے بتایا گیا کہ کمپنی کا مالک ہے۔‘

ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ ’یہ سن کر میں نے فوری طور پر صفائی کرنا شروع کردی۔‘

اداکار کا کہنا تھا کہ جاپان نے مجھے برابری کے حقوق بھی دکھائی دیے وہاں یہ نہیں ہوتا کہ ہوٹرز والی گاڑیاں چل رہی ہوں وہاں تو رکن اسمبلی بھی اسٹیشن پر کھڑا پرچے بانٹ رہا تھا کہ ہمیں ووٹ کردینا۔‘

ساحر لودھی نے بتایا کہ ’17 سال کی عمر میں جاپان گیا تھا اور وہی میرا پہلا سفر تھا، مجھے سفر کرنا ہمیشہ سے پسند تھا، ایئرپورٹ پر ٹھہرنا چاہتا ہوں وہاں کے لاؤنج اچھے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں