بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوراََ قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافر جان کی بازی ہارگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔

شہبازشریف نےحادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں