منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ساہیوال میں تین بچوں کے گلے کاٹ کر ماں کو زہر دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کے گلے کاٹ کر ماں کو زہر دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں نامعلوم ملزمان نے تین بچوں کو قتل کرکے ماں کو زہر دے دیا، زہر خوانی سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں میں 7 سالہ علیشا، پانچ سال کی سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تہرے قتل کی اندوہناک واردات نواحی گاؤں میں ہوئی، کسوووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں منڈی بہاؤالدین میں ماں نے مبینہ طور پر گھریلوتنگدستی پر اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے اپنے تین کم سن بچوں کو مبینہ طور پر گھریلو تنگدستی کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا ئیں جس سے تینوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ اسپتال میں ایک بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا، جہاں وہ دونوں دم توڑ گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ سفیان اور 5 سالہ سبحان شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں