بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ساہیوال میں چھرا گروپ کے بعد ہتھوڑا گروپ سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : چھرا گروپ کے بعد ہتھوڑا گروپ سرگرم ہوگیا، پے در پے ہونے والے واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں پر اسرار طریقے سے خواتین کو زخمی کرنے کی ایک اور واردات ہوئی ۔طارق بن زیاد کالونی کی رہائشی 65 سالہ خاتون خورشید بی بی کو سر میں بھاری چیز کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔

پینسٹھ  سالہ خاتون خورشید بی بی اپنے رشتے داروں سے ملنے بلال کالونی جارہی تھیں، وہ رکشے سے اتر چند قدم آگے گئیں تو ان  کے پیچھے سے موٹر سائیکل سوار دبلا پتلا نوجوان جس نے سر پر کالی ٹوپی پہن رکھی تیزی سے آیا اور خاتون کو ٹکر ماردی جس سے وہ گر پڑیں اس نے اتر کر خاتون کے سر اور گردن پر کسی کند آلے سے کئی وار کئے جس سے ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن خاتون شدید مضروب ہونے کے باعث چل بسی ۔وقوعہ پر کھڑے نو جوانوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گذشتہ ایک ماہ سے ساہیوال میں پراسرار کارروائیاں جاری ہیں جس میں چھرا مار گروہ سر گرم ہے اور راہ چلتی خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنا ملزم کا معمول بنتا جا رہا ہے جسے تاحال پولیس پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

جبکہ اس سے پہلے ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں تیز دھار آلے کی وارداتیں گذشتہ دو سال سے جاری ہیں اور وہاں ملزم تیز دھار آلے سے سیکڑوں خواتین کو زخمی کر چکا ہے اور اسے بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اب ایسی ہی پر اسرار وارداتوں کا ساہیوال کی عوام کو بھی سامنا ہے اوریہاں بھی پولیس کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے گذشتہ ایک ماہ سے جاری پراسرار وارداتیں کرنے والے ملزم کا سراغ لگا نے میں پولیس بے بس نظر آتی ہے۔

پچھلے چند دنوں میں بلال کالونی اور طارق بن زیاد کالونی میں یہ دوسری واردارت ہے گزشتہ روزبھی ایک خاتون اسی ملزم کا شکار ہو کر زخمی ہوئی جس کا تعلق بھی طارق بن زیاد کالونی سے تھا ۔پولیس کا آج کے کیس کے متعلق کہنا ہے یہ ایکسیڈنٹ ہے جبکہ عینی شاہدین کا کچھ اور کہنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں