منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ساہیوال :غیرمعیاری اشیاء کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ، مالکان کیخلاف مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ایک بار پھر حرکت میں آگئے،ساہیوال میں کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم اورخشک دودھ قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری اشیائے خوردو نوش کے خلاف مہم عروج پر ہے۔

ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے غیر معیاری چیزاورکریم تیار کرنے والے ایک کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مارا گیا۔

جس کے مختلف کمروں میں کیمیکلز کے ڈرموں میں ا سٹور کی گئی کئی ٹن غیر معیاری چیز ،کریم ،خشک دودھ اور ان کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالے کیمیکلز اور مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطا بق یہ اشیاء ساہیوال اور دوسرے شہروں میں بھی سپلائی کی جاتی تھیں، غیر معیاری اشیاء کو تحویل میں لے کر پیور فوڈ آرڈ نینس اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

کولڈ اسٹوریج میں آلوؤں کی بوریاں اور پھلوں کی پیٹیاں بھی رکھی گئی تھیں تا کہ غیر معیاری چیز اور کریم کو چھپایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں