تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ساہیوال، ڈاکوؤں نے 20 ہزار رقم دکاندار کو واپس دے دی

پنجاب کے شہر  ساہیوال میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں دو مسلح افراد نے بیس ہزار روپے لینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال کے شہر  دیال پور میں واقع جھال روڈ پر مسلح افراد ایک دکان میں داخل ہوئے اور مالک کو یرغمال بنا کر پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔

دکان مالک نے ملزمان کو بیس ہزار روپے نقد رقم دی تو انہوں نے اسے کم کہہ کر پیسے واپس دکاندار کو دیے اور وہاں سے چلے گئے۔

بعد ازا ں ملزمان دیالپور کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوئے، جہاں سے وہ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر کے بتایا کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، جس نے کم رقم چھوڑ کر بڑا ہاتھ مارا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -