ساہیوال: پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نعیم شیخ نے بتایا کہ آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں، پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
رپورٹر کے مطابق 20 سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔
پی پی کے جیالے چائے والے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔