ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ساہیوال واقعہ: وزیر اعظم کے حکم پر سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ساہیوال میں کار پر فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے کار پر فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے عثمان بزدار کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میانوالی سے ساہیوال پہنچیں گے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے رابطے کے بعد اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا تھا، عینی شاہدین کا کہنا تھا سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کرکے گاڑی پر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق واردات میں زخمی ہونے والے بچے عمیرخلیل کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنے گاؤں بورے والا میں چاچو رضوان کی شادی میں جارہے تھے، فائرنگ میں مرنے والی میری ماں کانام نبیلہ ہےاوروالدکانام خلیل ہے۔مرنےوالی بہن کا نام اریبہ ہے‘‘۔

بچے نے مزید بتایا ہے کہ ’’ہمارےساتھ پاپاکےدوست بھی تھے،جنہیں مولوی کہتےتھے۔ فائرنگ سے پہلے پاپا نے کہا کہ پیسےلےلو، لیکن گولی مت مارو۔ انہوں نے پاپا کو ماردیا اور ہمیں اٹھا کر لے گئے،پاپا،ماما،بہن اورپاپاکےدوست مارےگئے‘‘۔

یاد رہے کہ واقعہ کے خلاف لاہور فیروز پور روڈ پر اہل علاقہ نے سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پوسٹ مارٹم مکمل

ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جاں بحق افراد کے پیٹ اور گردن میں گولیاں لگیں۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو کچھ دیر میں لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں