جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ساہیوال کے علاقے غلہ منڈی کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ چند ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں، جس پر مقامی پولیس فور طور پر حرکت میں آئی اور متاثرہ جگہ پہنچی۔

ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ پر ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی وار کیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ تیس منٹ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ساہیوال سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکو کار سوار افراد سے 50 ہزار لوٹ کر فرار ہورہے تھے، ہلاک ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے، ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرائم کے حوالے سے ساہیوال خبروں کی زینت بنارہتا ہے، گذشتہ سال ہنجروال سے اغواء ہونے والی چار بچیوں کے کیس نے شہ سرخیوں میں جگہ پائی تھی۔

ان بچیوں کو فحاشی کا اڈا چلانے والے گروہ نے انتہائی مذموم طریقے سے اغوا کیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے چند روز کے دوران بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

بچیوں کا طبی معائنہ کرانے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں