جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

گھر میں ڈکیتی کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے سے متعلق واقعے پر کرینہ کپور کی ٹیم نے تفصیلات جاری کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی کان گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہو گئے، ان پر 6 بار چھری سے حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکار کے گھر چور گھس گئے تھے جس کے بعد ان کا سامنا اداکار سے ہوا تاہم چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کی سرجری ہو رہی ہے۔

سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا، انہیں صبح 3 بجے کے قریب لیلاوتی میں لایا گیا، اداکار کو چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہری ہیں، ان میں سے ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کا آپریشن نیورو سرجن نتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن لینا جین اینستھیٹسٹ نشا گاندھی کر رہے ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ہی کچھ بتایا جاسکتا ہے۔

ان تمام واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ٹیم نے باندرہ کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کوشش میں زخمی ہونے کے بعد اداکار کی حالت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اب کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار اس وقت زیر علاج ہیں اور لیلاوتی اسپتال میں ان کا آپریشن کیا جا رہا ہے، اداکار اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جب کہ ان کی اہلیہ اور دونوں بچے محفوظ ہیں۔

کرینہ اور سیف کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ پرسکون رہیں اور کسی قسم کی جعلی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں، صرف پولیس یا ہماری ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیانات کو ہی سچ مانیں۔

دوسری جانب اداکار سیف علی خان نے بھی آفیشل بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’مداحوں سے میری درخواست ہے کہ اطمینان رکھیں ‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں