اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سیف علی خان پر حملے کا افسوس یا مہنگی گھڑی کا دکھاوا؟ اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کو سوشل میڈیا پر وائرل ان کی حالیہ ویڈیو کی وجہ سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلم اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد بہت سے فلمی ستارے افسوس اور اداکار کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں، ان میں اروشی روٹیلا بھی شامل ہیں مگر اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران اروشی روٹیلا نے ممبئی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اپنی ہیروں والی مہنگی گھڑی اور انگوٹھی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کی وجہ سے کس سیاستدان کی طلاق ہو سکتی ہے؟

انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر کارکردگی پر بھی لب کشائی کی۔

اروشی روٹیلا نے بتایا کہ سیف علی خان پر چاقو حملے کے واقعے نے انہیں مہنگے زیورات پہننے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔

Is she mentally well?
byu/Holiday_Light1249 inBollyBlindsNGossip

اس کے بعد انہوں نے اپنی فلم کا ذکر چھیڑ دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اب تک ’ڈاکو مہاراج‘ نے باکس آفس پر 105 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے، اس خوشی میں والدہ نے مجھے ہیروں والی مہنگی گھڑی تحفے میں دی تھی جبکہ والد نے انگوٹھی والی منی گھڑی دی۔

’لیکن ہم انہیں باہر کھلے عام پہننے میں خوف محسوس کر رہے ہیں، ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی بھی ہم پر حملہ کر سکتا ہے۔ جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔‘

اس کے بعد صحافی نے اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ سیف علی خان اور ان کی فیملی نیک خواہشات بھیجنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ان کیلیے دعا کر رہی ہوں۔

انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر لوگ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ انہوں نے سیف علی خان پر افسوس کرنے کے بجائے اپنی گھڑی اور انگوٹھی کا دکھاوا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں