ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ہے کہ ملزم کی مزید ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ملزم کو اپنی شناخت چھپانے کے لیے بدلے ہوئے کپرے میں بلیک بیگ کے ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی خان پر حملے کے فوری بعد سامنے آنے والی ویڈیو مین مبینہ حملہ آور کو پیلے رنگ کی شرٹ میں دیکھا گیا تھا تاہم اب نئی فوٹیج میں اسے کپڑے بدلنے کے بعد باندرہ اسٹیشن کے قریب بھی دیکھا گیا۔
تصویر سیف کے گھر اور باندرہ کے لکی ہوٹل علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ہے۔ تصویر صبح 8 بجے کی ہے۔ حملہ آور کا حُلیہ بدلا ہوا ہے۔ وہ آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا پر ملزم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایا گیا ہےکہ یہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد کی ہے، حملے کے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔
ویڈیو میں ملزم کو دکان پر ہیڈ فونز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر حملے کو 50 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
ملزم کو پکڑنے کے لیے ممبئی کی مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے 40 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ملزم کی ممبئی تھانے اور پالگھر ضلع کے مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔