بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے بیٹے تیمور کو خاندان کی کرکٹ تاریخ بتادی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑے بیٹے تیمور کو کرکٹ سے متعلق بتارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور والد سے سوال کرتے ہیں کہ کاؤنٹی کرکٹ کیا ہوتی ہے؟
سیف علی خان نے بتایا کہ مختلف ممالک کے کرکٹ کلب ہوتے ہیں، آپ کے دادا سسکس کی کپتانی کرچکے ہیں اور پردادا نے ووسٹر شائر کی نمائندگی کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی بھارتی ٹیم سے کھیل چکے ہیں جبکہ ان کے دادا افتخار علی خان پٹودی 1946 میں بھارتی ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور نے دوسری شادی اکتوبر 2012 میں کی تھی ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی، 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، ان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔