جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سیف علی خان کو نیند کی گولیاں کس نے اور کیوں دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی شادی 13 سال تک قائم رہی اور پھر جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی شدہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں کھلا دی تھیں۔

فلم ساز سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیف علی خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی بیندرے، موہنیش بہل اور تبو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور اور سیف علی خان کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی؟

ایک انٹرویو میں سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ سیف علی خان سیٹ پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہے تھے، رات میں نیند نہ کرنے کی وجہ سے اداکار کو بہت سے سینز کو بار بار فلمایا گیا۔

سورج برجاتیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے اس لیے وہ ہر وقت پریشان رہتے تھے، گانے ’سنو جی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بہت سے ری ٹیک لے رہے تھے، رات بھر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے امریتا سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں نیند کی گولیاں دے تاکہ وہ آرام کر سکیں، اداکارہ نے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں دیں، اگلے دن ان کے بہت سے سینز ترتیب دیے گئے، ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ انہوں نے بہت اچھا شاٹ دیا تھا۔

فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے بارے میں بات کی جائے تو اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور سنیما کی مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں