تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قریبی ساتھی پی پی میں‌ شامل

لاڑکانہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قریبی اور اہم ساتھی نے کارکنان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے اہم ساتھی چنگیز ابڑو نے بدھ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چنگیز ابڑو یونین 6 سے چیئرمین تھے، جنہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہا اور آئندہ سیاست پی پی کے پلیٹ فارم سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو نے چیگیز ابڑو کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا، چنگیز ابڑو کی شمولیت کو جمیل سومرو کی اہم کامیابی قرار دیا جارہاہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں سیف اللہ ابڑو کو سندھ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست سے ٹکٹ دیا، جس پر لیاقت علی جتوئی نے الزامات عائد کیے۔

پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ فروخت کیا گیا ۔ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا کہ گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم کے فیصلے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں، پیراٹروپر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ فروخت کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -