اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹرسیف الرحمان کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سینیٹرسیف الرحمان کی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی سے متعلق سماعت ہوئی۔
ملزم اورفیکٹری منیجر کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست عدالت کا دائراختیار ہے یا نہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ یہاں تیارہوئی پتہ بھی اسلام آباد کا ہے۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالت متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر راولپنڈی میں درج ہوئی ہمارا دائراختیارنہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے مہلت سے درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں سابق چیئرمین نیب اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی مالیت کی پچیس گاڑیاں برآمد کی تھیں۔