جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

صائم ایوب کا پی ایس ایل تاریخ کا انوکھا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

صائم ایوب نے پی ایس ایل کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک منفرد کارنامہ انجام دیا جب انہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو بولڈ کر دیا۔

اس وکٹ کے ساتھ صائم ٹورنامنٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے میچ کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

صائم کی متاثر کن کارکردگی یہیں نہیں رکی بلکہ انہوں نے اپنے دوسرے اوور میں منرو کو بھی آؤٹ کر دیا۔ نوجوان بولر نے دو اوورز میں 15 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

صائم کی کوششوں کے باوجود یونائیٹڈ اپنے مقررہ 20 اوورز میں 196/4 اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں