منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، صائم ایوب کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کو پاکستان ٹیم کے اوپنرز نے ہی 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

نوجوان اوپنر نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی نا قابل شکست دھواں دھار اننگ کھیلی۔ اس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے بولنگ میں بھی ایک زمبابوین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اوپنر بیٹر نے 53 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے سابق کپتان شاہد آفریدی کا تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے دوسری تیز ترین سنچری 45 گیندوں پر بھارت کے خلاف بنائی جبکہ تیسری تیز ترین سنچری 53 گیندوں پر بنگلا دیش کیخلاف تھی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں