منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’سعید انور کی ویڈیوز دیکھی ہیں مگر اپنا آئیڈیل خود ہی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈری بیٹر سعید انور کی ویڈیوز دیکھی ہیں مگر اپنا آئیڈیل خود ہی ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قومی ٹیم میں جو بھی رول دیا جائے گا نبھانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کی کپتانی کو بہت انجوائے کیا وہ بطور کپتان ہر کھلاڑی سے بات کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر لیگ کرکٹ سے مختلف ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رہوں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 کے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں