قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب کے لندن میں ماڈل کشف علی کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں۔
کشف علی کے انسٹاگرام پر صائم کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
نوجوان بیٹر ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی تھی۔ مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر اور صائم کی ویڈیو کو پسند کیا گیا تھا۔
تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں خاتون مداح کو ان کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا گیا، خاتون تصویر بنوانے کے لیے صائم کو بلاتی ہیں اور اپنے دوستوں کو ہدایت کرتی ہیں کہ ان کے ساتھ مکمل تصویر کھینچیں۔
خاتون کے یہ کہنے پر صائم ایوب ان سے تھوڑا دور ہوگئے اور جانے لگے۔
مداح نے کہا کہ اگر آپ تصویر بنوانے کے لیے دو منٹ رک جائیں گے تو آپ کا کچھ گھس نہیں جائے گا، پھر صائم رکے تو وہ کہنے لگیں اب نہیں بنوانی آپ جائیں۔‘
قومی کرکٹر نے انہیں کچھ نہیں کہا اور چپ چاپ وہاں سے چلے گئے۔ صائم کے ساتھ خاتون مداح کے رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’صائم کے بجائے اس وقت شعیب اختر کو ہونا چاہیے تھا۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ صائم اچھا لڑکا ہے اگر کوئی اور ہوتا تو انہیں لگ پتا جاتا۔‘تیسرے صارف نے کہا کہ ’صائم بہت معصوم ہے مجھے بہت برا لگ رہا ہے اس خاتون کو کچھ آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘