قومی کرکٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی پر خوش ہوں۔
پاکستان کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ پی سی بی نے انجری کے دوران بہت سپورٹ کیا، انجری کو خود پر سوار نہیں کیا مثبت سوچ کے ساتھ وقت گزارا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے جس بھی چیز کی ضرورت ہوئی اسے پورا کیا گیا۔
صائم ایوب نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف نئے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ اوپنر نے دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں صائم نے 2023 میں 6 میچز میں 360 رنز بنائے تھے۔
صائم کا مختصر کیرئیر؛
انٹرنیشنل ڈیبیو: مارچ 2023 (افغانستان کے خلاف ٹی20)
ٹوٹل رنز: 1,377 (تمام فارمیٹس میں)
نصف سنچریاں 5 اور 3 ون ڈے سنچریاں
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران صائم انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم 3 ماہ بعد انکی میدان پر واپسی ہوئی ہے۔