پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور شاندار سنچری بناڈالی، کسی میزبان بولر کو نہ بخشا۔
جنوبی افریقی پیس اٹیک اور اسپن بولنگ کے خلاف صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، آخری ون ڈے میچ میں انھوں نے سیریز کی دوسری سنچری بناڈالی، کسی پروٹیز بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انھوں نے گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔
سنچری اسکور کرنے کے لیے صائم نے 91 بالز کا سہارا لیا، ان کی جارحانہ اننگز میں 2 بلند و بالا چھکے اور 13 دلکش چوکے شامل تھے۔
پاکستانی اوپنر کی اننگز کا خاتمہ پیسر بوش کے ہاتھوں ہوا، چھکا مارنے کی کوشش میں وہ وکٹ کے پیھچے کلاسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، انھوں نے 101 رنز اسکور کیے۔
عبداللہ شفیق نے کونسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا جو آج تک کسی بیٹر کے نام نہ ہوا؟