پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہو گئی ہے سابق انگلش کپتان نے ان سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے نوجوان پاکستانی بیٹر صائم ایوب کو کرکٹ کی اگلی نسل کے ’’فیب فور‘‘ میں شامل کر لیا ہے۔
ناصر حسین نے مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کرکٹ کی اگلی نسل کے ’’فیب فور‘‘ کے لیے اپنے اپنے امیدواروں کے نام بتائے۔
ناصر حسین نے پاکستان کے صائم ایوب کو نامزد کیا اور اس کے ساتھ انگلینڈ کے ہیری بروک اور بھارت کے یشوی جیسوال کو بھی شامل کیا جب کہ ان کی چوتھی نامزدگی آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تھے، لیکن مائیک ایتھرٹن نے ان کی عمر کی بنیاد پر ہیڈ کی نامزدگی پر اعتراض کیا۔
میں پوچھا گیا جو کرکٹ کا اگلا ‘فیب فور’ بنا سکتے ہیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ صائم پاکستان کے لیے ایک متحرک کھلاڑی ہو سکتا ہے ، انہوں نے صائم ایوب کے ساتھ انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو چن لیا۔
ناصر حسین نے کہا کہ "صائم ایوب کو ابھی یہ انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔”
دوسری جانب مائیک ایتھرٹن نے سری لنکا کے کامندو مینڈس، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، انگلینڈ کے ہیری بروک اور بھارت کے یشوی جیسوال کو اگلے ’’فیب فور‘‘ کے لیے منتخب کیا۔
’’فیب فور‘‘ کیا ہے؟
’’فیب فور‘‘ کی اصطلاح نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور تجزیہ کار آنجہانی مارٹن کرو نے 2013 میں بنائی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ اگلی نسل (ایک دہائی) تک ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ کرکٹ کے منظر نامے پر چھائے رہیں گے اور ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔
مارٹن کرو کی پیشگوئی تو درست ثابت ہوئی مگر ناصر حسین یا ایتھرٹن کی پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی شدید انجری کا شکار ہونے کے بعد صائم ایوب لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہے۔
صائم ایوب نے اب تک صرف 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور ان میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنا کر دنیا کو اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔
نوجوان قومی بیٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں بنائیں، جس کی بدولت گرین شرٹس نے پروٹیز کو پہلی مرتبہ وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔