تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

فیصل آباد کی صائمہ اداکارہ ریشم بن کر چھاگئیں

لاہور : جاندار اداکاری اور خوش مزاجی سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنانے والی اداکارہ ریشم نے تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے پر کہا کہ خوشی اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتی۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کےلیے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی وقف کرنے والی اداکارہ ریشم کو باالآخر ان کی محنت کا صلہ ملا اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ریشم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا۔

اداکارہ ریشم جنہوں نے ڈراموں میں کام کیا اور اداکاری سے سین کو جاندار بنادیا اور فلموں میں اداکاری کی تو مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

فیصل آباد سے چلنے والی صائمہ اداکارہ ریشم بن کر پاکستانی شوبز انڈسٹری پر چھاگئیں۔

تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اداکارہ ریشم نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے مداح جو مجھے آج تک پسند کرتے آرہے ہیں، ان کی دعاؤں کی وجہ سے یہ ایوارڈ مجھے ملا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا اور والدہ بہت کم عمری میں انتقال کرگئی تھی، میری بڑی بہن نے میری تربیت اور پرورش کی اور ہمارے لیے بہت قربانیاں دی، یہ ایوارڈ اپنی بہن کو پہنانا چاہیے۔

تمغہ حسن کارکردگی تاخیر سے ملنے پر اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی شوبز کو دی لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ تمغہ جلدی ملے یا تاخیر سے لیکن جسے بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا جارہا اس کی زندگی میں اسے نوازا جائے۔

Comments

- Advertisement -