بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

صائمہ بلوچ نے ’تماشہ گھر‘ میں آنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ صائمہ بلوچ نے ’تماشہ گھر ‘سیزن تھری میں آنے کی وجہ بتادی

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ صائمہ بلوچ نے شرکت کی اور تماشہ سیزن تھری کے تجربے سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران ایاز سموں نے صائمہ سے کچھ دلچسپ سوالات کیے، اس دوران صائمہ بلوچ نے بتایا کہ وہ فلم مولا جٹ کا نام سن کر ڈر گئیں تھی، مجھے مولا جٹ کی آڈیشن میں سلیکٹ کرلیا گیا تھا لیکن سین سننے کے بعد میں نے کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے مجھ سے بات کی انہوں نے مجھے اسکرپٹ سمجایا جس کے بعد میں نے یہ فلم کیا۔

اداکاراہ صائمہ بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اخبار اور کتابیں پڑھ کر اردو بولنا سیکھا ہے، میری اردو عجیب سی تھی اور میں اردو اور بلوچی ایک ساتھ بولتی تھی، مجھے شاعری کرنے کا بھی شوق ہے۔

اداکارہ صائمہ بلوچ نے تماشہ سیزن تھری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے ٹاپ تھری میں سلیکٹ نہیں کیا گیا تو مجھے یقین نہیں آیا، مجھے لگا کہ میرے ساتھ مذاق ہوا، میں نے شو جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی، اور میں اس شو کو جیتنے ہی آئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں نے بہت پیار دیا، میں گھر میں آگ لگانے گئی تھی، شو نہیں جیت سکی لیکن لوگوں نے کہا تھا کہ تماشہ گھر سیزن تھری کو صائمہ بلوچ کی وجہ سے یاد کیا جائے گا، اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 3 میں 18 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں جنید اختر، ارسلان خان، زویا خان، ایاز سموں، صائمہ بلوچ، انعم تنویر، عبداللہ اعجاز، ماہ نور پرویز، ماہی بلوچ، آغا طلال، دانیہ انور، ہمنا نعیم، ملک عقیل، شہریار شاہد، ایمان فاطمہ، وجیہ خان، مانی لیاقت، نعمان حبیب شامل ہیں۔

تماشہ سیزن 3 کی میزبان بھی اداکار عدنان صدیقی ہیں جبکہ ابھی گھر میں نعمان حبیب کو وزیر بنایا گیا تھا، اس سیزن نے ونر ملک عقیل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں