اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صائمہ نور نے اسکرین پر نہ آنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور نے اسکرین پر نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی ہے۔

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک مداح نے صائمہ نور سے سوال کیا کہ آپ اب ٹیلی ویژن پر کیوں نظر نہیں آتیں؟

صائمہ نور نے اس کا واضح طور پر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ "بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچ ہے۔ وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے پی ٹی وی پر آیا کرتے تھے اور ہر شخص باخبر ہوتا تھا اور ہر کوئی پُرجوش ہوتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اب موبائل کا جدید دور ہے، کوئی اپنے کاموں میں، کوئی پب جی تو کوئی ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے، پی ٹی وی چینل تو ایک طرح ختم ہی ہوگیا ہے، لوگ اسے اب اہمیت نہیں دیتے۔

صائمہ نور نے واضح کیا کہ میں اب بھی پی ٹی وی سے پیار کرتی ہوں۔

صائمہ نور ماضی میں لالی وڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 1990 میں اداکاری میں قدم رکھا اور بہت کم وقت میں شہرت حاصل کرلی۔

ان کی فلم "چوڑیاں” کو کافی پسند کیا گیا۔ آج بھی وہ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں