اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے مودی کی ہندو توا حکومت کو کرارا جواب دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی کارستانیوں پر اسے کرارا جواب دیتے وہئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم جاری ہے اور مسلمانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کا ہندو توا راج مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچا رہا ہے، بھارت خطہ میں دہشتگردی کو فروغ دینے اور اسے فنانس کرنے میں ملوث ہے، مقبوضہ کمشیر میں ماورائے عدالت قتل عام کیا جا رہا ہے۔
صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے اور بھارت میں موجود اقلیتوں کو ہندو تووا نظریے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت خطے میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہے اور اس کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی سے ہزاروں پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجارگر کیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو غیرقانونی طریقےسےاقلیت میں بدلنا چاہتاہے۔ امن کیلئے جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کو بھارت فوری طور پر واپس لے۔