اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کا ایوان دوسرے روز بھی مچھلی بازار بنارہا،اپوزیشن کابائیکاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی کا ایوان دوسرے روز بھی مچھلی بازار بنارہا۔ سنیئرصوبائی وزیرنثار کھوڑو نےرینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق قراردادلانے میں تاخیرکے ذمہ داراپوزیشن اراکین کو قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر اپوزیشن نے دوسرے روز بھی سندھ اسمبلی میں احتجاج جاری رکھا۔

رکن اسمبلی شہریارمہر بولے توان کا مائیک بند کردیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نثارکھوڑو اورشہریارمہر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلےکے بعد ایوان میں شورشرابا شروع ہوگیا۔ سنیئرصوبائی وزیرنثار کھوڑونےرینجرزکےاختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق قراردادلانے میں تاخیرکے ذمہ داراپوزیشن اراکین کو قراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل ایک سو سینتالیس کو پہلے روز سے رکھا گیاتھا، اپوزیشن کے چندممبران نے اجلاس میں شورشرابا کرکے قرارداد کو لانے نہیں دیا۔

اپوزیشن ارکان کے احتجاج کونظراندازکرتےہوئےاسپیکرنے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کرادی۔ جس پر فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے واک آوٴٹ کرگئے۔

رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ہم پرتنقید کی جاتی ہے،جواب دینے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں