دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سپراسٹار سنجے دت نے ماضی میں شادی کی پیشکش کی تھی۔
ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو نے سنجے دت کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر انھیں مبارکباد دی اور مرحوم شوہر دلیپ کمار کے ساتھ سنجے دت کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
سائرہ نے ننھے سنجے اور ان کی آنجہانی والدہ نرگس دت کے حوالے سے دلکش یادیں شیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اب بھی یاد ہے جب نرگس آپا ہمارے گھر فنکشنز کے لیے آتی تھیں اور سنجے دت بھی ساتھ ہوتے تھے، وہ پیارا، خوبصورت بچہ۔‘
دلیپ کمار کی اہلیہ نے بتیا کہ ’پھر نرگس جی ہاتھ ہلا کر کہتی تھیں، چلو، سائرہ جی کو بولو تم کیا بولتے ہو مجھے؟ اور پھر سنجو میری طرف دیکھ کر پیاری سی آواز میں کہتا، ‘میں شیلا بانو سے شادی کرونگا۔‘
سائرہ بانو نے ماضی میں ننھے سنجے دت کی اس خواہش پر ہنستے ہوئے کہا کہ ’بہت پیارا بچہ تھا! مجھے یقین ہے کہ شرمیلا ٹیگور اور میں سنجو کے سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔‘
سائرہ بانو نے یہ بھی بتایا کہ سنجے دت ہمیشہ سے ان کے خاندان کے قریب رہے ہیں، اماں جی سے لے کر آپا جی تک، صاحب سے لے ان تک، میری پوری فیملی نے انھیں ایک چھوٹے بچے سے جوان ہوتے اور اس عمر کو پہنچتے دیکھا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بابا سنجے دت نے حال ہی میں اپنی 65 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس دن کو خاص بنانے کے لیے اداکار نے خود کو مہنگی ترین سیاہ کار بھی گفٹ کی ہے۔