تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ہم بوٹ پہنتے ہیں اور دشمنوں کو اس کی نوک پر رکھتے ہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ جلد نشر کیا جارہا ہے جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں کے ٹیزر جاری کیے جارہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن میں دکھایا جارہا ہے کہ کس طرح متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین فوج میں بھرتی ہوتی ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کرتی ہیں۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سائرہ یوسف کے کردار کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، سائرہ یوسف صنف آہن میں ’آرزو ڈینئل‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، انہیں فوج کی تربیت حاصل کرتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائرہ یوسف (آرزو ڈینئل) چرچ میں دعا کررہی ہیں اتنے میں پیچھے ان کا دوست آجاتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پھر سے دیر سے آئے ہو تو وہ کہتا ہے کہ ہاں تمہاری طرح مصروف تھا۔

آرزو کہتی ہیں کہ تمہارے علاوہ کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے مجھے اس پر ان کا دوست کہتا ہے کہ ہاں صرف فوج کی پرواہ ہے، تمہیں تو افسر بننا ہے ناں، تمہارے اندر بڑی اکڑ آگئی ہے۔

ان کے دوست کہتے ہیں کہ تمہیں لگتا ہے کہ تم یونیفارم پہن کر افسری کرو گی مجھے اپنے پیروں کی نوک پر رکھو گی، اس پر آرزو کہتی ہیں کہ ’فوج میں افسری نہیں ہوتی، ہم بوٹ پہنتے ہیں اور دشمنوں کو اس کی نوٹ پر رکھتے ہیں پھر وہ چاہے بیرونی ہوں یا اندرونی۔‘

آرزو ڈیئنل کر پھر اپنی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ کہتی ہیں کہ قسمت بدلنے کے چکر میں پانچ سال سے بھٹک رہی ہوں۔

وہ کہتی ہیں کہ میں ’آئی ایس ایس بی‘ کے ٹیسٹ کے لیے جانا چاہتی ہوں، آرزو کے والد کہتے ہیں کہ مجھے خداوند سے پوری امید ہے کہ ہماری بیٹی سلیکٹ ہوجائے گی۔

ٹیزر کے آخر میں سائرہ یوسف کو فوجی افسر بن کر اپنے گھر لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور گلی میں موجود لوگ ان کا استقبال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ، صبا حمید اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔
ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں