اشتہار

اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی کو سول اعزاز سے نواز دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر فن، تعلیم، ثقافت، صحافت سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو سول اعزاز سے نواز دیا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر گورنرز ہاؤس میں اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پنجاب میں گورنر بلیغ الرحمان نے اعزازات تقسیم کیے۔

پنجاب گورنر ہاؤس میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور جگن کاظم کو بہترین اداکاری پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 18 کو ستارہ امتیاز، 8 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، اداکار عدنان صدیقی، قادربخش مٹو کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

مفتی منیب الرحمان، عارف حبیب، مرزا اختیار بیگ، سابق آئی جی سندھ پولیس کلیم امام اور عزیز میمن کو خدمات عامہ کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ سابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کو ستارہ امتیاز، شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ڈاکٹر امجد سراج کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرٹ اور آر کی ٹیکچر میں نمایاں خدمات پر ملائکہ جنید کو ایوارڈ سے نوازا جبکہ سائرہ فرقان کو سماجی خدمات پر سول اعزاز دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان (23 مارچ 2024) پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں