نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کوئی آپ کو سمجھنے والا مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ شادی کافی اہم ہے لیکن زندگی میں صرف شادی کیلئے ہی نہیں ہونی چاہیے اس کے بجائے زندگی کا ایک خوبصورت حصہ شادی ہونی چاہیے۔ جب زندگی میں کوئی خاص شخص یا آپ کو سمجھنے والا مل جائے تو شادی لازمی کرلینی چاہیے۔
کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناقدین اور ناظرین کی داد وصول کرنے والی سجل علی نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں پڑھائی کے حوالے سے ہمیں کہا جاتا ہے کہ ماسٹرز کرلو، پی ایچ ڈی کرلو لیکن کرنی تو اصل میں شادی ہی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران خوبرو اداکارفہ نے اپنے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ڈرامے سے متعلق بھی گفتگو کی اور دیگر سوالات کے جوابات دیے۔
سجل نے واضح کیا کہ جتنی شادی ضروری ہے خواتین کے لیے تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے، تعلیم خواتین کو خودمختار اور بااخیتار بناتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ امر کافی اہمیت کا حامل ہے کہ لڑکیوں کو پڑھنے دیا جائے اور میرے نئے ڈرامے میں بھی میرا کردار یہی جنگ لڑتا نظر آئیگا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم ضروری ہے۔