سال2021کی مشہور شخصیات کی فہرست میں پاکستانی فنکاروں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں ادکارہ سجل علی سرفہرست ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کو سال2021 کے لیے دنیا کی 50 ٹاپ ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Highest placed by country in 2021 list of Top 50 Global Asian Stars.
India – #Prabhas (1)
England – #RizAhmed (2)
USA – #MindyKaling (4)
Pakistan – #SajalAli (7)
Canada – #LillySingh (12)
Sri Lanka – #Yohani (37)
Australia – #GeraldineViswanathan (41)https://t.co/fBiku4kjXO— Asjad Nazir (@asjadnazir) December 9, 2021
رپورٹ کے مطابق سال2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والے ایشیائی شوبز شخصیات پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔
https://twitter.com/asjadnazir/status/1468885260075253760?s=20
اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی سجل علی ٹاپ 10 میں واحد پاکستانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ہالی وڈ، میوزک انڈسٹری، ٹیلی ویژن، ادب اور سوشل میڈیا سمیت عالمی ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مذکورہ فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں عاطف اسلم، حدیقہ کیانی، یمنہ زیدی اور بلال عباس خان بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ 10 میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے جبکہ کوویڈ کے باعث درپیش چیلنجز نے مجھے سخت محنت کرنے پر مجبور کیا۔