اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سجل علی اور ان کے شوہراحد رضا میر کے درمیان ان دنوں تلخیوں کی خبریں زیر گردش ہیں جنہیں ایک بار پھر تقویت ملی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لکھے گئے اپنے شوہر کا نام ہٹا دیا، جس کے بعد ان کے مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

May be an image of 1 person and text that says "sajalaly Follow 382 posts 7mfollowers Saja Ahad Mir Actor 97 following sajalaly 4 409 Posts 8.1M Followers GALAXY Tollywood 132 Following Sajal Ali Actor 利"

سجل اور احد شوبز کی ان جوڑیوں میں سے ایک ہے جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر "سجل احد میر” لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف "سجل علی” کردیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبورعلی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سجل اپنی زندگی میں خوشیوں کی مستحق ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔

اداکار جوڑی کے ایک مداح نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس صورتحال کے بعد مجھے رونا آرہا ہے، ان کے دیگر مداحوں نے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں خوش رہنے کا مشورہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں