اشتہار

سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر نے ایک ہی شادی میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سلیبرٹی حامد حسین کے بیٹے گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تقریب میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں عمر خان، عائشہ عمر، خوشحال خان، ندیم بیگ،عمران اشرف سمیت دیگر فنکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Pakistan (@instantpakistan)

- Advertisement -

تصاویر میں اداکارہ سجل علی اپنی بہن صبور علی، بھائی علی اور بہنوئی و اداکار علی انصاری کے ساتھ شرکت کی جبکہ احد رضا میر اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ موجود تھے۔

شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ کوئی تصویر منظرعام پر نہیں آئی جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سجل اور احد کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ’ان کی علیحدگی ہوگئی ہے، کئی مداحوں کا کہنا ہے اب انہیں یقین ہوگیا ہے کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب ساتھ نہیں ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ہماری پسندیدہ جوڑی نے راہیں جدا کرلی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی افواہیں زیر گردش رہ چکی ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں