اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سجل علی کی مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ سجل علی نے لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہوں نے مت روکیں کو انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کرکے لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہیں راستہ دیں، ہو سکے تو دھکا بھی دیں اور لات بھی ماردیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی جانب سے کی گئی مبہم پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ ہے ہیں اور ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سجل علی کی وائرل ہونے والی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے قدرے سخت کمنٹس کرتے ہوئے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کی بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کمنٹس کیے، وہیں کچھ صارفین نے ان سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اداکارہ نے درست لکھا ہے۔

ان سے اتفاق کرنے والے افراد نے لکھا کہ جو شخص قدر نہ کرے، اسے جانے دیا جائے، اسے لات مارنے سمیت دھکا بھی دیا جانا چاہئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اگرچہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی متعدد شوبز شخصیات مبہم انداز میں تصدیق کر چکی ہیں لیکن دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں