کراچی: شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں سے متعلق دعوے سامنے آرہے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر سجل کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے، انہوں نے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں وسیم بادامی کے شادی کے بعد آنے والی تبدیلی سے متعلق کیے گیے سوالات پر گفتگو کی تھی۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ شادی ے بعد ان کے کا میں تو کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی لیکن شادی کے بعد ذاتی زندگی میں کافی تبدیلیاں آتی ہیں اور ایسی تبدیلیاں آتی ہیں کہ ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔
سجل کے مؤقف پر وسیم بادامی نے انہیں سمجھاتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد شروع کے 3 سے 4 سال ہی مشکل ہوتے ہیں جس پر سجل نے کہا تھا کہ شادی کے تین سے چار سال مشکل ہونے کا دعویٰ بہت ہے ، میرے خیال میں شادی کے بعد ایک ہی سال مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ کا پارٹنر سپورٹنگ ہے تو آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں چیزیں ٹھیک رہتی ہیں اور الحمداللہ احد بے حد سپورٹنگ ہیں۔
سجل کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی تبدیلی تو یہ کہ انسان کی عقل ٹھکانے لگ جاتی ہے۔