اداکارہ سجل علی نے بھانجی سیرینا کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بہن صبور علی کی بیٹی اور اپنی بھانجی کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
سجل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجیز بناتے ہوئے لکھا کہ ’اس نے میری آنکھیں لے لیں۔‘
اداکارہ مایا علی نے تصاویر پر ’ماشا اللہ لکھا اور کہا کہ مبارک ہو خالہ۔‘
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکار صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر 19 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
جوڑے نے اپنے گھر آنے والی اس خوشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا تھا۔
صبور علی نے بتایا تھا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا نام سیرینا علی رکھا گیا ہے۔
اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دینے کے بعد شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔