پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

سجل علی نے حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں