جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ساجد خان نے انگلینڈ سیریز کی ٹرافیاں ننھے بیٹوں کو تھما دیں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں پاکستان نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے شکست دی ساجد خان نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کی ٹرافیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر ساڑھے تین سال بعد اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی۔

پہلے میچ میں خسارے میں جانے کے بعد پی سی بی نے ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی اور عرصے سے نظر انداز ساجد خان اور نعمان علی کو موقع دیا۔ دونوں اسپنرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش بلے بازوں کو ایسا پریشان کیا کہ دو میچز میں 39 وکٹیں انہوں نے حاصل کیں اور ٹیم کو فتح یاب کرایا۔

- Advertisement -

دوسرے ٹیسٹ میں فتح کی بنیاد رکھنے والے ساجد خان کو مجموعی طور پر میچ میں نو وکٹوں کے حصول پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ سیریز میں 19 وکٹیں لینے اور 72 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ساجد خان کو اس اعزاز کے ساتھ دو ٹرافیاں بھی دی گئیں جو انہوں نے گھر جا کر اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھما دیں۔

ٹیسٹ سیریز کے ہیرو نے کیپشن میں لکھا کہ یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے بچے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔

 

آف اسپنر نے اپنے دونوں بیٹوں کی ٹرافیوں کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین ان کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں۔

کئی صارفین نے اپنی خوشی کو اہل خانہ اور بالخصوص بچوں کے ساتھ منانے کا یہ بہترین انداز قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں