بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

کرکٹر نہ ہوتا تو پھر ’گینگسٹر‘ ہوتا، ساجد خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ کرکٹر نہ ہوتا میں گینگسٹر ہوتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں ساجد خان نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے ’ریپڈ فائر‘ میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت دنیا کا بہترین اسپنر مچل سینٹنر، کلدیپ یادیو، ایڈم زمپا یا پھر ساجد خان ہیں؟ جواب میں اسپنر نے اپنا ہی نام لیا۔

کس بیٹر سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جواب میں ساجد خان نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو بولنگ نہ کروں۔

میزبان نے پوچھا کہ اگر آپ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ انہوں نے کہا کہ میں گینگسٹر ہوتا۔

بابر اعظم سے متعلق ساجد خان نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں جبکہ فخر زمان بطور اوپنر مستقل بلے باز ہیں، افتخار احمد کو ساجد خان نے چاچو کہا۔

انہوں نے ویرات کوہلی کو بھارت کا بہترین کھلاڑی قرار دیا اور شان مسعود کو اچھا انسان کہا۔

ساجد خان نے حسن علی سے متعلق کہا کہ جب بھی ٹیم سے باہر آیا ہوں، حسن علی کال کرتے ہیں اور حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

اسپنر نے مزید کہا کہ جارحانہ انداز خون میں شامل ہے لوگوں کی محبت ہے کوئی گبر تو کوئی کٹپا کہتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں