بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ہیری بروک کو پلان کرکے آؤٹ کیا، ساجد خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ ہیری بروک کو پلان کرکے آؤٹ کیا تھا۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں کامران غلام کی شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے۔

- Advertisement -

تاہم دوسرے روز ساجد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیلتا ہے یہ میں نے نوٹس کیا تھا اور اس حساب سے بولنگ کی اور اسے آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو روٹ بڑا اسٹار ہے اس کی وکٹ لینے پر خوشی ہے۔

آف اسپنر نے کہا کہ اللہ کا شکرہے کہ آج میری پرفارمنس اچھی رہی، بنگلہ دیش سیریزمیں چانس نہیں ملا تھا اب ملا میں نے اپنا بہترین دیا،  کل کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کوجلدی آؤٹ کرلیں۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمینز کپ میں صرف فائنل کھیلا پھر ڈیپارٹمنٹ سے کھیلنے چلا گیا تھا، ٹیم میں نہ ہوکر بھی خود کو فٹ رکھا پریکٹس جاری رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں، اپنی محنت اور یقین کے ساتھ کھیلتا ہوں، شروع میں رنز پڑے مگر میں اپنے طریقے سے بولنگ کرتا رہا اور رزلٹ مجھے ملا، پاکستان کے لیے کھیلیں تو ایک جذبہ آتا ہے، شرٹ پر بنے اسٹار کے لیے کھیلتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں