منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عام انتخابات، لیگی سینیٹر نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جمعیت اہلحدیث اور ن لیگی سینیٹر ساجد میر نے عام انتخابات سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں سینیٹرساجدمیر سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف الیکشن کی تیاری کا کہہ رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی بالکل میاں صاحب نے انتخابات کی تیاری کا کہا ہے کیونکہ انتخابات کے لیے بنیادی ضرورت اصلاحات کی ضرورت تھیں جو اب پوری ہوگئیں ہیں۔

ساجد میر نے کہا کہ کچھ رکاوٹیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تھیں جو انہوں نےکہہ دیا کہ چند ماہ میں دور ہونگیں، دوسرابڑا مسئلہ معیشت کا ہےجسےکچھ نہ کچھ سنبھالا دیکر انتخابات میں جائیں گے آئندہ تین چار ماہ ملکی معیشت کے لئے اہم ہیں، اس دوران معاشی استحکام آجاناچاہیے پھر انتخابات کا کچھ ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، شہباز شریف

نون لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اکتوبر تک استحکام آسکتاہے اور پھر الیکشن کے امکانات ہیں،انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مشکل کام میں ہاتھ ڈال دیا ہےتو پھر اس کا کوئی منہ سر تو بنانا پڑے گا، ایسا نہیں اگست دو ہزار تئیس تک انتخابات کو کھینچاجائےاور ایسابھی نہیں کہ آئندہ ماہ الیکشن ہوجائیں۔

امیرجمعیت اہلحدیث کا کہناتھا کہ اگر پاکستان جو آئی ایم ایف سےقسط نہ ملی تو دوست ملک بھی آنکھیں پھیرلیں گے، ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن بات دشمنی تک جانا ٹھیک نہیں، وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں عمران خان نےکہا اسکی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے نو جون کو نوازشریف کی جانب سے چار ماہ میں الیکشن تیاری کی خبر نشر کی تھی جبکہ ساجد میر کی چند دن پہلے نوازشریف سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں