تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

سجاد علی اور سونیا حسین کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

معروف گلوکار سجاد علی اور اداکارہ سونیا حسین کا نیا گانا ’قرار‘ مداحوں کو بھا گیا۔

معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی نے نیا گانا ’قرار‘ ریلیز کردیا جس کی ویڈیو میں انہوں نے اداکارہ سونیا حسین کو لیا ہے، مداحوں کی جانب سے گانے کو خوب سراہا جارہا ہے۔

گانے کے بول ہیں ’کوئی تو بات ہو ایسی قرار آجائے، خزاح بھی دیکھ چکے اب بہار آجائے، کوئی تو بات ہو ایسی قرار آجائے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی اس گانے میں افسردگی کے عالم میں گنگنا رہے ہیں اور سونیا حسین کو یاد کررہے ہیں۔

سجاد علی نے دو گھنٹے قبل یہ گانا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کیا جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے سجاد علی کے گانے پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ گانے میں لاجواب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، آپ کے لیے بہت سارا پیار۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کیا خوبصورت آواز ہے اللہ آپ کو سلامت رکھے۔‘ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ایک اور عمدہ گانا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -