تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سجاد علی نے دو منٹ‌ میں‌ قیمے والا مزیدار پراٹھا بنانے کا آسان طریقہ بتا دیا، ویڈیو دیکھیں

دنیا بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد معروف شخصیات نے وقت گزارنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔

یونیسیف کی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے تین ارب سے زائد لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد طالب علم حصولِ تعلیم سے بھی محروم ہیں۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کر کے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بیشتر اداروں نے بھی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند ہونے والے شہری وقت گزارنے اور بے زاری کو دور کرنے کے لیے دلچسپ کام کررہے ہیں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ کرونا کے خلاف جنگ کو ثابت قدمی سے لڑ سکیں۔

پاپ و کلاسیکل موسیقی پر مہارت رکھنے والے نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قیمے والا پراٹھا بنا رہے تھے۔

سجاد علی نے پراٹھا انتہائی مہارت کے ساتھ بنایا کیونکہ یہ بالکل گول تھا۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گلوکار کھانا پکانے کا کام عام دنوں میں بھی کرتے رہتے ہیں۔

پاکستانی گلوکار نے بتایا کہ پہلے آٹے کا گول پیڑا بنا کر اُسے بیلنا ہے ، پھر درمیان میں قیمہ رکھنا ہے اور پھر ایک اور پیڑے کو بیل کر اس کے اوپر رکھ دینا ہے۔

جب پیڑے اس طرح تیار ہوجائیں تو چولہے جلا کر اس پر سیدھا توا رکھیں اور اب پراٹھے کو توے پر رکھیں۔ اس پر گھی ڈالیں اور پکانا شروع کردیں۔

سجاد علی نے بتایا کہ وہ جب پراٹھا بنانے کے لیے باورچی خانے میں آئے تو اُن کی اہلیہ نے روکنے کی کوشش بھی کی مگر انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کو بھی پراٹھے بنانا سیکھانا چاہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali) on

Comments

- Advertisement -